منگل‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی کا طوفان عمران خان کے آئی ایم ایف سے انتہائی سخت شرائط پر معاہدے کا نتیجہ ہے، وزیر داخلہ کا دعویٰ

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان عمران خان کے آئی ایم ایف سے انتہائی سخت شرائط پر معاہدے کا نتیجہ ہے ، اگر قوم نے دوبارہ 4 سال میں ملک کو تباہ کرنیوالے سے دھوکہ کھایا تو ہمیں اس کی لمبی سزا بھگتنا ہوگی۔وہ اتوار کی رات 81.706 ملین روپے

کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی مکھن والا تا بائی پاس براستہ 116 ج ب روڈ فیصل آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال ناگرہ سابق ایم پی اے سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات، مسلم لیگی کارکنان اوراہل علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک نااہل اور فتنہ انسان ہے جس نے 2014 میں دھرنے سے اپنی سیاست کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری دنیا میں مشہور ہے کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرتالہٰذالوگوں کو جو سہولیات ملیں عمران بتائے اس نے چار سال میں کیا کیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک ہمسایہ ملک کے سربراہ کی طرف سے ایک گھڑی، ایک ہیروں والا پین اور کچھ دیگر قیمتی چیزیں جن کی مالیت 1000 ملین ڈالر تھی اس کو یہ تحفے میں دئیے گئے جنہیں اس نے جعلی رسیدیں بناکر پہلے توشہ خانہ سے حاصل کیا اور بعد میں فرح گوگی کے ذریعے بیرون ملک دوبئی میں فروخت کردیا اس طرح اس نے فرح گوگی کے ذریعے ڈی سی، ڈی پی او، ڈی جیز لگانے کیلئے کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی اور فرح گوگی کے ذریعے 12 ارب روپے کی بیرون ملک ٹرانزیکشنز کی گئیں جو ثابت شدہ ہیں،اس کی عائلہ ملک کیساتھ جوآڈیوزاور دیگر ویڈیوز ہیں وہ دیکھیں تو آپکو خودہی اندازہ ہوجائے گاکہ یہ کیسابدبخت شخص ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ فتنہ خود کوکین و آئس کا نشہ کرتا ہے مگر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ ان کے خلاف درج کروادیا حالانکہ وہ سگریٹ بھی نہیں پیتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ قوم نے عمران کو لانے کی غلطی کی تو اس کی سزا پھر خود بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران کے آئی ایم ایف کے معاہدوں کے باعث آج ملک کو مشکلات کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمت آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگی کرنی پڑی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ نہیں تین مرتبہ آپ کی

اور اس ملک کی آزمائی ہوئی ہے جو آئندہ بھی آپ کو مایوس نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ درمیان میں چار سال مداخلت کرتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر چل رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے نے ملک کو تباہی کے کنارے لاکھڑا کیا، آئی ایم ایف کی بات نہ مانتے تو مرتے اور مانیں تو عوام متاثر ہورہے ہیں،حکومت انتہائی نامساعد حالات میں ملک کو سنبھال رہی تاہم انشااللہ ہم جلد مشکلات پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب 2013 میں عوامی مینڈیٹ سے نواز شریف اقتدار میں آئے تو ڈالر 110 روپے، پٹرول65 روپے لیٹر،چینی50 روپے، آٹا35 روپے کلو تھا،اس وقت بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی عروج پر تھی مگر نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، اس وقت ملک6.2 فیصد کے حساب سے تیزی سے ترقی کررہا تھاتو پھر کیا وجہ بنی کہ ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت ختم کرکے لاڈلے فتنے کو لایا گیا

جس نے پہلے کہا کہ اگر مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو میں اس کے بدلے خود کشی کو ترجیح دوں گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ پورے حلقے کے ہر گاؤں میں گیس مہیا کریں گے جبکہ جن علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہے اسے بھی آئندہ چند روز میں حل کردیا جا ئیگا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں گیس کے نئے زخائر نہ ہونے کے باعث اس کی قلت کا سامنا ہے تاہم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آگر ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے حلقہ کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے علاقہ میں نادرااور پاسپورٹ کے دو دفاتر کے علاوہ مزید دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مکھن والا پل تا بائی پاس سڑک کی تعمیر آپ کا حق تھا جس کو ہم نے بنایاجبکہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے (ن )لیگ دوبارہ جیتے گی اور آ پ کی خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے جو پیسہ ملا یا ملے گاوہ آپکی خدمت کیلئے دیانتداری سے خرچ کیا جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…