ممبئی(رائٹرز)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ممبئی میں قائم پولی ڈرگ لیبارٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ کے امبر ناتھ مینوفیکچرنگ پلانٹ میں بننے والی ادویات کی درآمد پر پابندی لگادی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلانٹ میں بننے والی دوائیں غیر معیاری ہیں۔ پولی ڈرگ ہائپر ٹینشن اور دیگر بیماریوں کے علاج کی دوائیں تیار کرتی ہے اور اسے یورپ ، امریکا اور ایشیا کے 70 سے زائد ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے۔امریکی پابندی کا سامنا کرنے والی بھارت کی یہ 10 ویں کمپنی ہے۔