بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈاکو قرار دے کر تین نوجوانوں پر بدترین تشدد

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے3نوجوانوں پربدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں علاقہ مکینوں کی جانب سے عام افراد کو ڈاکو بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مچھرکالونی جیسا ایک اور سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا، واقعہ4اپریل کو پیش آیا تھا،

رپورٹ گزشتہ روز کیا گیا۔سائٹ سپرہائی وے تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متاثرہ شخص کے بڑ ے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، بھائی نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی 2دوستوں کے ہمراہ جارہا تھا۔رات8سے9بجے تک جنجال گوٹھ چوک پہنچا، وہاں25کے قریب افراد نے ان تینوں کو مشتبہ سمجھ کر پکڑلیا اور چور چور کا شور مچایا وہاں جمع ہونے والے افراد نے تینوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کو دیئے گئے بھائی کے بیان کے مطابق تینوں لڑکوں کے کپڑے پھاڑدیے اور ان کو ایک جگہ پر لے گئے اور پھر تینوں کو کمرے میں بند کرکے مارپیٹ کی گئی۔تشدد کرنے کے بعد تینوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔دوسری جانب پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈاکو بتا کر تینوں کو حوالے کیا گیا تھا، کسی کے پاس کوئی پستول یا ممنوعہ شے موجود نہیں تھی۔پولیس کے مطابق مقدمے کا نہ کوئی مدعی بنا اور نہ ہی کوئی ثبوت سامنے آئے، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…