اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی کا حافظ قرآن کے 20 اضافی نمبروں کے کیس میں تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا۔ نجی ٹی وی یک مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ انگریزی اور اردو ترجمہ کے ساتھ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ اپ لوڈ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا۔اپنے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ متکبرانہ آمریت کی دھند میں لپٹے کسی کمرہ عدالت سے نکلنے والے فیصلے آئین کو برطرف نہیں کرسکتے۔