لاہور( این این آئی ) بادامی باغ کے علاقہ مسلم پارک میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرکے گرفتار ی دید ی ۔ بتایا گیا ہے کہ نازمینا نے کچھ عرصہ قبل پسند کی دوسری شادی کر لی تھی جس کا اس کے بھائی اکرام کو شدید رنج تھا ۔ گزشتہ روز موقع ملنے پر اکرام نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس کو خود موقع پر گرفتاری دے دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔