ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپانی صوبے اوکی ناوا کے گورنر تاکیشی اوناگا نے کہا ہے کہ وہ جنوبی جاپان میں زیر تعمیر امریکی ایئر بیس پر تعمیراتی کام منسوخ کر دیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 1996 میں امریکا کے ف وٹینما ایئر بیس کو ہینوکو ریجن میں منتقل کرنے کا فیصلے کیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں میں پیدا ہونے والے اشتعال کے باعث امریکی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا۔ اوکی ناوا کے گورنر تاکیشی اوناگا نے کہاکہ ا ن کی حکومت نے ایئر بیس کی تعمیر کے کام کو منسوخ کرنے کے دفتری عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹوکیو حکومت نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق اِس امریکی ایئر بیس کی تعمیر کا کام جاری رکھے گی