جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نادرا ڈیٹا غیر محفوظ ہے ،حساس ادارے کے حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں انکشاف

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ملک کے معتبر ترین حساس ادارے نے نادرا ڈیٹا کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے نادرا لیکج کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم سرکاری ادارے کا پورے ڈیٹا بیس کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دشمن جاسوس ایجنٹوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے ۔ حساس ادارے نے نادرا کے سربراہ کو تحریری طور پر اپنے شکوک و شبہات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا لیک ہو کر بھارتی ایجنسی راء، امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد تک پہنچنے کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات لینے والا آٹو میٹک فنگر پرنٹس شناختی سسٹم ( AFIS) نادرا نے 2004 میں فرانسیسی کمپنی سیگم سے خریدا تھا جس کا تعلق اسرائیل سے ہے ۔

مزید پڑھئے: چیف جسٹس نے نئے عدالتی سال کے آغاز پر سب کچھ کلیئر کردیا

اس اہم نظام سے منسلک ہونے کی صورت میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر قوم کا ڈیٹا بیس لیک ہو کر کسی تک پہنچ سکتا ہے نادرا کو تجویز دی گئی ہے کہ ا س سلسلے میں محفو ظ سافٹ ویئر ھارڈ ویئر ڈویلپ کر کے حریف اور مخالف ممالک کے بجائے اور قابل اعتماد ملکوں پر انحصار کیا جائے ۔ رپورٹس کے مطابق نادرا کے ترجمان نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں یا اور نہ ہی کوئی جواب دیا ہے تاہم نادرا کے بعض تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں ہے اور ھیکنگ یا لیکنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…