اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، رانا ثناء اللہ

datetime 5  اپریل‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن ضرور ہوں گے تاہم اپنے وقت پر ہوں گے،ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو وہ کیسے ہو سکتے ہیں۔

وکلا ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس عظیم الشان وکلاء کنونشن کے انعقاد پر راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء لائرز کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو وہ کیسے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متنازع طریقے سے الیکشن کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے سلیکٹ نہیں ہوئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں اس قبل 71 اور 77 کے الیکشن تباہی اور ملک کو دو لخت کرنے کا باعث بنے،اسلئے ہماری رائے ہے کہ اس الیکشن کو افہام و تفہیم سے کرایا جائے ۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کو وکلا کے درمیان خوش آمدید کہتا ہوں ، آج وکلا نے جس جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنی قائد کا استقبال کیا ہے ، پاکستان بھر کے نڈر ،بے باک وکلا کی طرف سے عدل کے ایوانوں کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر تولو ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کردہ لائر ایکٹ ہو یا وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے 50 کروڑ کا بجٹ ہو ،اس میں پاکستان مسلم لیگ ن کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک بحرانی کیفیت سے گذر رہا ، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور ترازو کے پلڑے برابر کرنے ہیں تو اس ضمن میں وکلا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سابق وزیر انوشہ رحمن نے کہاکہ اگر اب بھی ہم یکجا نہ ہوئے تو تاریخ یاد رکھے گی.،پاکستان کی تاریخ میں لکھے جانے کیلئے کالے حروف کی تیاری کر رہے ہیں.،جج صاحبان نے الیکشن کے نتائج نہیں لکھے باقی سب لکھ دیا ہے.۔انہوںنے کہاکہ کل کوئی جج خود کو وزیراعظم قرار دے دے گا. ،

کیا آپ لوگ میاں نواز شریف پر فیصلہ کو مانتے ہیں؟ وکلاء نواز شریف اور مریم نواز کا بازو بنیں۔محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ اس سے زیادہ بنچ فکسنگ کس جگہ نظر آسکتی ہے؟،سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کی کرسی پر بیٹھ گیا ہے،سپریم کورٹ نے سارا الیکشن شیڈول دیدیا۔

انہوںنے کہاکہ سارے آئین و قانون کے نظام کا مذاق بنایا گیا،ایوان صدر میں پی ٹی آئی کا صدر بیٹھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کوبیٹے سے تنخواہ لینے پر نا اہل کر دیا گیا،عمران خان کیلئے اور قانون ہے ، یوسف رضا گیلانی،نواز شریف کے لیے قانون اور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…