پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جمہوریت اس کو کہتے ہیں۔۔ آسٹریلیا نے مثال قائم کردی

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا میں وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے اپنی جماعت کی قیادت کا انتخاب ہارنے کے بعد اب ملک میں ایک نئے وزیر اعظم کا انتخاب متوقع ہے۔ٹونی ایبٹ کو انہی کی جماعت کے سینیئر رہنما مالکم ٹرن بل نے دائیں بازو کی مرکزی جماعت لبرل پارٹی کے رہنما کے عہدے کے لیے چیلنج کیا تھا جس میں ٹونی ایبٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عجلت میں منعقد کیے گئے قیادت کے انتخاب میں ٹونی ایبٹ کو ک44 ووٹ پڑے جبکہ ان کے مدِ مقابل ٹرن بل کو 54 ووٹ ملے۔
لبرل پارٹی کے نئے قائد سنہ 2013 کے بعد آسٹریلیا میں چوتھے وزیراعظم ہوں گے۔مالکم ٹرن بل کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں پارلیمان اپنی مدت مکمل کرے گی اور عام انتخابات نہیں ہوں گے۔
یہ امید کی جا رہی ہے کہ ٹونی ایبٹ کی جانب سے آسٹریلیا کے گورنر جنرل کو اطلاع دینے اور مستعفی ہونے کے فوراً بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گیا۔پیر کو لبرل پارٹی کے ارکانِ پارلیمان کی ملاقات کے دوران پارٹی رہنما کے لیے ووٹنگ کی گئی جس میں آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ جولی بشپ کو پارٹی کی ڈپٹی لیڈر برقرار رکھنے کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔اس انتخاب کے نتائج کے اعلان کے بعد بات کرتے ہوئے ٹرن بل نے سابقہ رہنما کے بطور وزیراعظم ’خوفناک کارناموں‘ کی تعریف کی۔نو منتخب پارٹی لیڈر نے کہا کہ ’آسٹریلیا کو ایک ایسے قائد کی ضرورت ہے جو اقتصادی نظریہ رکھتا ہو اور ایک ایسی قیادت جو درپیش چیلنجوں سے نمٹ سکے۔‘انھوں نے مزید کہا ’میں ایک ایسی لبرل حکومت کی قیادت کروں گا جو انفرادی اور اجتماعی آزادی کی ضامن ہو۔‘واضح رہے کہ ٹرن بل مستعفی ہونے اور قیادت سنبھالنے کا دعوی کرنے سے قبل ٹونی ایبٹ کے دور حکومت میں بطور وزیر اطلاعات خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کی جماعت میں موجود بہت سے لوگ ہم جنس شادیوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے انھیں پسند نہیں کرتے ہیں۔اس سے قبل پیر کو ہی مالکم ٹرن بل کا کہنا تھا کہ اگر ایبٹ قائد برقرار رہے تو اتحادی حکومت آئندہ انتخاب ہار جائے گی۔خیال رہے کہ اپنی مدت مکمل کرنے والے آخری آسٹریلوی وزیراعظم جان ہارورڈ تھے انھوں نے اقتدار سنہ 2007 میں چھوڑا تھا۔

مزید پڑھئے:وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…