زعفران جسے ہم بہت احتیاط سے اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ قیمتاً مہنگا ہوتا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے مسلسل استعمال سے بڑھاپے میں آنکھوں کے امراض کم سے کم ہوتے ہیں بلکہ بینائی کم ہونے کا خطرہ جاتا رہتا ہے ۔اٹلی کی یونیورسٹی ایل ایکولا اور آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانوں میں زعفران کا استعمال بینائی ختم ہونے کی بہت عام اقسام کے خلاف لڑنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے آنکھ کی بینائی کو تقویت دینے والے خلیے بہتر ہوتے ہیں ۔ سورج کی سخت روشنی سے متاثر ہونے والی آنکھیں صحتیاب ہوتی ہیں اور موروثی یا پرانی بیماریاں ختم ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ پٹھوں کی شکست و ریخت کا عمل بھی ختم ہوتا ہے اور عمر کے آخری حصّے میں نابیناپن واقع ہونے میں بھی کمی ہوتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں