اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے وزیرقانون اسمبلی راناثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان اب سہارے ڈھونڈرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان این اے 122خودآکراپنے آپ کوثابت کریں ۔راناثناءاللہ نے عمرا ن خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہاکہ عمرا ن خان حقائق مسخ کرکے قوم کواب گمراہ نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان میٹروبس کی مقبولیت سے گھبراکراب الزامات کی سیاست کرنے پراترآئے ہیں ۔راناثناءاللہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے ہردومیں ترقی ہوئی ہے اورتمام منصوبوں میں شفافیت پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست کااب محورصرف الزام تراشیاں رہ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اب قوم عمران خان کی کوئی بات سننے کوتیارنہیں۔