جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کی اوسلو ائیرپورٹ پرمیڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز نے ناروے کے اوسلو ائیر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 میں سوار مسافر سید جاوید کی حالت بگڑ گئی تھی، مسافر کا بلڈ پریشر کم

ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوئی۔حکام کے مطابق پرواز میں موجود 3 ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن مسافر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔اس کے بعد کپتان نے اوسلو ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہازکو اتارنے کی اجازت طلب کی اور پھر ایمبولینس طلب کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھرلی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…