منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ والے بینچ کے دو ایک کے فیصلے کا احترام سب پر لازم ہے،لیکن چیف جسٹس کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے پر اعتماد نہیں ؟ لگتا ہے کہ انہوں نے پوری قوم کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے ،عالیہ حمزہ کا حکومتی اتحاد کو جواب

datetime 2  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک نے سپریم کورٹ سے متعلق حکومتی اتحاد کے اعلامیہ پر ردعمل دیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالیہ حمزہ نے سوال اٹھایا ہے کہ معزز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ والے بینچ کے

دو ایک کے فیصلے کا احترام سب پر لازم ہے لیکن معزز چیف جسٹس بندیال کے تین رکنی بینچ کے فیصلے پر اعتماد نہیں ہے؟ یہ دونوں جملے پی ڈی ایم کے ایک ہی اعلامیے کا حصہ ہیں۔ یہ ہے منافقت کی اعلیٰ مثال۔خیال رہے کہ حکومت میں شامل اتحاد ی جماعتوں نے فل کورٹ نہ بنانے کی صورت میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیدیا ۔ حکومت میں شامل اتحادیوں کے اجلاس میں قائدین اور مرکزی رہنمائوںنے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ، یہی بنچ ماضی قریب میں ہماری حکومت کے خلاف کئی فیصلے دے چکاہے، فل کورٹ تمام جماعتوں کا مشترکہ اور متفقہ مطالبہ ہے، فل کورٹ کا مطالبہ نہ تسلیم کئے جانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا ء کو وفاقی وزیر قانون نے بائیکاٹ کے فیصلے کے مضمرات سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے یکطرفہ فیصلہ آنے کی صورت میں تمام اتحادی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق رائے کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک نواز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو تین رکنی بنچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔دریں اثناوزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کروانے کی کوشش کر رہا ہے جو ہوا ہی نہیں، وہ درخواست تو 7 رکنی بینچ نے چار تین سے خارج کر دی تھی۔

ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تین ججوں نے پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کے ووٹ نہ گننے کا فیصلہ کیا تو اسے آئین کو پھر سے لکھنے کے مترادف قرار دیا۔پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی بات کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں،

اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنے پر تیار بھی ہوگئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو فون اٹھائیں اور وزیراعظم کو فون کر کے مذاکرات کا کہیں، جب انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا اور مغلظات بکیں اس کے بعد بھی نواز شریف نے انہیں فون کر کے مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…