جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

خرید لو، بلیک میل کر و اور تقسیم کر کے ذاتی فائدے (ن) لیگ کا وتیرہ ہے، پی ٹی آئی رہنما کی شدید تنقید

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا وتیرہ رہا ہے کہ خرید لو، بلیک میل کر لو اور تقسیم کر کے ذاتی فائدے حاصل کر لو، (ن)لیگ سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے کوشاں ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ کے

معزز ججز صاحبان ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، قوم سوال کر رہی ہے اظہر مشوانی کی بازیابی کس ادارے کی ذمہ داری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سوموٹو نوٹس کے نتیجے میں آج شہباز شریف وزیراعظم ہیں لیکن اب وہ سو موٹو کا اختیار ختم کرنا چاہتے ہیں،کیوں نہ سو موٹو پچھلے سال مارچ سے کالعدم قرار دئیے جائیں تاکہ ملک کو تباہی کرنے والوں سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچنانے کے لئے پرعزم ہیں ،ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ،ان شا اللہ تاریک رات کا خاتمہ ہوگا اور ایک حقیقی آزاد پاکستان کا سورج طلوع ہوگا ۔  پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا وتیرہ رہا ہے کہ خرید لو، بلیک میل کر لو اور تقسیم کر کے ذاتی فائدے حاصل کر لو،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…