نیویارک(آن لائن) اس سال نومبر کی 27 تاریخ کو آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے گراﺅنڈ اوول میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگا یہ کوئی انوکھی بات نہیں دو ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچوں کا انعقاد آئی سی سی کے فیوچر پروگرام کے تحت معمول کی بات ہے مگر 27 نومبر 2015 کا ٹیسٹ معمول سے ہٹ کر ہے کیونکہ اس روز ٹیسٹ کرکٹ نئے دور میں داخل ہوجائے گا جب پہلی بار ٹیسٹ بھی ڈے اینڈ نائیٹ کھیلا جائے۔ اب تک ونڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جاتے رہے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میں اب ٹیسٹ کرکٹ بھی رنگین ہونے والی ہے۔ آئی سی سی نے حال ہی میں ٹیسٹ میچز کے بھی مصنوعی روشنی میں انعقاد کی منظوری دیدی تھی۔آئی سی سی نے یہ اقدام ٹیسٹ کرکٹ کو شائقین میں زندہ رکھنے اور اس میں رنگینی پیدا کرنے کے لئے کیا ہے۔ وجہ کچھ بھی ہو حقیقت یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ 139 سال کے بعد ایک نئے دور میں داخل ہونے والی ہے۔