ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

طویل العمری کے 5راز

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کے زیادہ تر لوگوں کے لیے زندگی خوبصورت ہے۔ ہاں، ہر کسی کو اس سے کسی نہ کسی انداز میں کچھ شکایتیں ضرور ہیں لیکن دنیا کے زیادہ تر لوگ ان سے مقابلہ کرتے ہیں اور طویل عمر جینے کے خواہش مند ہیں۔تاہم طویل عمر کی صرف خواہش کرنا کافی نہیں۔ اس جدید دور میں تقریبا اتنے ہی لوگ موٹاپے سے انتقال کررہے ہیں جتنا کہ بھوک سے۔ اس لیے ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہیے تاکہ ہم طویل عمر گزارسکیں۔اس سلسلے میں مندرجہ ذیل پانچ نکات پیش خدمت ہیں:
1تمباکو نوشی سے پرہیز
ہم سب اب جان چکے ہیں کہ تمباکو نوشی کی عادت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں متعدد ریسرچز موجود ہیں جن کے مطابق اس لت کا شکار افراد میں کینسر کے زیادہ امکانات موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمباکو نوشی سے امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی زندگی چھوٹی ہوسکتی ہے۔
2چاکلیٹ کھائیں
ییل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں روزانہ 42 گرام ڈارک چاکلیٹ کھانے کو بلڈ پریشر میں کمی کا سبب پایا گیا۔
3جب دل کرے اس وقت کھائیں
یہ ضروری نہیں کہ دن کے تین ہی مخصوص اوقات میں کھانا کھایا جائے۔ اس کے بجائے جب آپ کو بھوک لگے اس وقت غذا لیجئے اور اگر کھانے کا دل نہیں کررہا تو ایک وقت کا کھانا چھوڑ دینے میں کوئی حرج نہیں۔
4مناسب نیند لیں
نیند کو ہمیشہ اہمیت دیں اور کسی بھی غیر ضروری کام کے لیے اس کی قربانی نہ دیں۔ اگر آپ کا سونے کا اچھا روٹین ہے تو آپ کی زندگی طویل اور صحت مند ہوگی۔ مناسب نیند نہ لینے کے روٹین سے وقت سے پہلے موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ زندگی میں زیادہ تنا، زیادہ وزن اور توانائی کی کمی بتائی جاتی ہے۔
5ورزش نہیں تو چہل قدمی کریں
اگر آپ روزانہ ورزش کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو کم از کم تیز چہل قدمی کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔ روزانہ 20 سے 30 منٹ چہل قدمی سے آپ کی زندگی میں کئی سالوں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…