ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاپانی کمپنی نے پاکستان کو روسی تیل 35 فیصد کم قیمت پر فروخت کی پیشکش کردی

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ ملکر پاکستان کو روسی تیل اور نائجریا کی ایل این جی عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم میں فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے ۔روزنامہ جنگ میں عرفان صدیقی کی خبر کے مطابق جاپانی کمپنی کے نمائندے نے ٹوکیو میں سفیر پاکستان کو یہ پیشکش کی ہے ، یہ ملاقات جاپان میں مقیم معروف پاکستانی

کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے توسط سے ہوئی جس میں جاپانی کمپنی کے نمائندے نے جاپان میں پاکستانی سفیر کو تیل اور ایل این جی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔جاپانی نمائندے نے بتایا کہ ان کی جاپانی کمپنی اور آئرلینڈ کی شراکت دار کمپنی کے پاس روسی تیل اور نائجریا کی ایل این جی فروخت کرنے کا لائسنس ہے اور اگر حکومت پاکستان تیل و گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تو جاپانی کمپنی عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم میں یہ دونوں اشیا پاکستان کو فروخت کرسکتی ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پیشکش پر غور کرسکتا ہے جس کے لئے اس پیشکش کی تمام جزیات کے ساتھ ہم حکومت پاکستان کے متعلقہ محکموں کو آگاہ کریں گے اور اگر اسلام آباد سے جواب موصول ہوا تو جاپانی کمپنی کو آگاہ کردیا جائے گا ۔اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے ، پاکستان کے ذرمبادلہ کے بڑے ذخائر صرف تیل و گیس کی درآمد پر خرچ ہورہے ہیں ۔لہذا اگر عالمی قوانین اجازت دیں تو پاکستان کو سستے تیل و گیس کی خریداری تمام بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا خیال رکھتے ہوئے کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے یہی وجہ تھی کہ انہوں نے جاپانی کمپنی کو سفیر پاکستان سے ملاقات کرانے کا اہتمام کیا ہے باقی حکومت پاکستان نے فیصلہ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…