منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

میرا تجربہ کہتا ہے پاکستان کی تبدیلی اور عمران خان کی واپسی میں کوئی لمبا راستہ نہیں بچا، بابراعوان

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ 13جڑی بوٹیاں اور 22لوٹوں نے جو کام کیا وہ غیر آئینی ہے، صدر حالیہ کی گئی قانون سازی کو واپس کر سکتے ہیں یا سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوا سکتے ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے

بابر اعوان نے کہا کہ غیر نمائندہ اسمبلی میں 13زہریلی جڑی بوٹیاں اور دو درجن لوٹوں کو اکٹھا کیا گیا ہے، یہ اگر بل بناتے بھی ہیں تو صدر کے پاس جائے گا ان کے پاس دو اختیارات ہیں، صدر آئینی ریفرنس سپریم کورٹ کے پاس بھیج سکتے ہیں، مجھ سے اگر پوچھا گیا تو کہوں گا یہ ریفرنس ضرور بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پوچھا جائے گا کیا یہ بل آپ کو منظور ہے آپ کی اس میں کیا رائے ہے، صدر کے پاس یہ راستہ بھی ہے کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت ترمیم ماتحت قانون سازی سے نہیں ہو سکتی، آئین میں آرٹیکل 238اور 239موجود ہے، آئین میں لکھا ہواہے کہ یہ آئینی ترمیم ہے، ایک دفعہ ضیاء الحق کا نام آگیا تھا جسے نکالنے کیلئے کئی سال لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا تجربہ کہتا ہے کہ پاکستان کی تبدیلی اور عمران خان کی واپسی میں کوئی لمبا راستہ نہیں بچا، عمران خان پر 43مقدمات اسلام آباد میں ہوئے ہیں ہمارے 400کارکن کو دہشتگردی کے کیس میں پکڑا گیا ہے، حکومت کو ڈوب مرنا چاہیے کہ اگر ایک شہر میں 400سے زیادہ دہشتگرد ہیں تو اس حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…