اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پر افطار، نماز بھی پڑھائی

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرا(این این آئی)اسکاٹ لینڈ کے نومنتخب پاکستانی نڑاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ بیوٹ ہاؤس ایڈنبرا پہنچے۔حمزہ یوسف نے بیوٹ ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ افطاری کی

اور نماز بھی پڑھائی جس میں ان کے اہلخانہ کے افراد موجود تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کے فرسٹ منسٹر بننے پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انہیں فون پر مبارکباد پیش کی۔حمزہ یوسف کے مطابق برطانوی وزیراعظم سے فون پر گفتگو تعمیری تھی، برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیے۔رشی سونک نے کہاکہ برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ حمزہ یوسف مغربی یورپی ملک کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں، 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…