کراچی(این این آئی)ملکی معاشی صورتحال ابتر ہونے کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں کمی ہونے سے پلاٹوں پر اپرٹیز کی قیمتیں گر گئیں سرمایہ کاروں کی ڈالرز اور سونے کے بسکٹ گولڈ میں خصوصی دلچسبی بڑھنے سے یہ منافع بخش کاروبار بن گیا ہے
انویسٹرز موجودہ صورتحال میںپراپر ٹیز کی نسبت گولڈ اور ڈالرز کو محفوظ اور آمدنی میں اضافے کا بہترین زریعہ قرار دیتے ہیں اس سلسلے میں رابط کرنے پر کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے بانی وچیئرمین ندیم شیخ نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم عام پاکستانی اور انویسٹرز اپنے ملک میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو محفوظ اور اثاثوں میں اضافے کا زریعہ سمجھتے تھے تاہم حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں میں مختلف ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے باعث انہوں نے اس شعبے سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور اب وہ ڈالرز ااورگولڈ کی خریداری کو انتھائی نفع کا باعث گردانتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والا رئیل اسٹیٹ سیکٹر زوال پزیر ہے اور کوئی پر سان حال نہیںہے پلاٹوں کی قیمتیں گر گئیں ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ سرمایہ کار اس جانب دوبارہ راغب ہو سکیں ۔