اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ف کے سینئر رہنما و ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کوئی عزت داراور شریف شخص تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوسکتا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مریم اور نگزیب سے متعلق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کے بیان پر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بدتہذیبی عمران خان اورترجمانوں کی پہچان ہے، مریم اورنگزیب کی جرات و بہادری قابل تحسین ہے، حق گوئی سے جھوٹوں کے سردار کو تکلیف ہو رہی ہے۔