قومی ٹیم کے ایک اور بولر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

  بدھ‬‮ 24 مئی‬‮‬‮ 2023  |  13:18

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فاسٹ بولر احسان اللہ کی منگنی کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اپنے خاندانی بزرگوں کے درمیان میں بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق احسان اللہ کی منگنی کی تقریب کا انعقاد اتوار کے روز سوات کے علاقے مٹہ میں کیا گیا، احسان اللہ کی منگیتر کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کی منگنی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ افغانستان کے خلاف3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے، احسان اللہ پی ایس ایل میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎