اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا، یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم ۔۔۔ خاتون کا شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار، دلچسپ ویڈیو وائرل

11  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)خاتون نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار کر دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود ہیں شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ

یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ چلو تصویریں لے لواور شاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ شاہد خان آفریدی کی اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی تصویر احترام اور محبت سے بھرے جذباتیالفاظ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان اور ان کی صاحبزادی مسکرارہے ہیں اور بیٹی نے اپنے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔شاہد آفریدی نیسوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتادیا کہ میری پیاری بیٹی کا یوم پیدائش ہے۔تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی عنایتوں پر شکر گزار ہوں، یہ مجھ پر کرم ہی ہے کہ میری بیٹیاں، میرے اردگرد ہی موجود ہیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے، میری پیاری بیٹی‘۔ اس کے بعد تو اس تصویر پر جنم دن کی مبارکبادوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ایک خاتون صارف نے شاہد آفریدی اور صاحبزادی کی اس پیاری سی تصویر اور خوبصورت کیپشن کو ’سچے مرد کا احترام قرار دیا۔وہیں ایک صارف نے لکھا کہ لالہ! آپ نے اچھا طریقہ اختیار کیا، بیٹی کی بیماری سے متعلق اڑائی گئی بات کو غلط ثابت کرنے کے لیے، اللّٰہ آپ کو کبھی اولاد کا غم نہ دکھائے، آمین۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…