کورونا کے باوجودرواں سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہوگا یا نہیں؟منتظمین نے بڑا اعلان کردیا

6  اپریل‬‮  2020

دبئی (این این آئی)ساتویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کا برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منتظمین کے مطابق ورلڈکپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔  منتظمین کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین فیصلہ کریں گے جب کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں۔منتظمین نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا

ابھی ایونٹ میں وقت ہے، کوئی لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سے اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 ایونٹ کے انعقاد کو غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جب کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…