پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کرکٹ بال کے برابر اولے،آسٹریلیامیں گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لوگوں نے گھروں میں چھپ کر پناہ لی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں ژالہ باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، کرکٹ بال کے سائز کے بڑے بڑے اولوں سے گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔آسٹریلیا کے علاقے کوئنز لینڈ کے ساحل گولڈن بیچ پر موسم اچانک تبدیل ہو گیا اور طوفانی ہواوں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب بڑے

بڑے اولے تیزی سے زمین پر پڑنے لگے جیسے برف کی بمباری ہو رہی ہو، شدید ژالہ باری کے سبب متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لوگوں نے گھروں میں چھپ کر پناہ لی۔تیز ہواوں اور طوفان سے مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا تاہم حادثے یا کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، عینی شاہدین کے مطابق اولوں کا سائز کرکٹ بال کے برابر تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…