اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،شاہد آفریدی کاوزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملا نے کا اعلان

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں13ستمبر کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے جارہا ہوں جس میں دنیا کوبتاں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے ، میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے اس ٹویٹ کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر

پیغا م میں پاکستان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں،اس کے لیے میں رواں جمعے کو مظفر آباد میں موجود ہوں گا،آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیوں کہ ہر آواز وزن رکھتی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ممکنہ فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنیکا کہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…