چترال میں آندھی کے باعث پیراگلائیڈر جاں بحق

24  اگست‬‮  2019

چترال (این این آئی) چترال میں تیز آندھی کے نیتجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پیراگلائیڈر خواجہ شیراز ناصر دوران اڑان اونچائی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ 35 سالہ خواجہ شیراز ناصر نے چترال کے علاقے موغلاشٹ سے چاریرا کی جانب اڑان بھری تھی کہ تیز آندھی کے نتیجے میں وہ بلندی سے آگرے۔انہوںنے کہاکہ پیرا گلائیڈر کی کمر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور انہیں زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔بعد ازاں ان کی نعش کو ایمبولینس کے ذریعے لاہور روانہ کی گئی رپورٹس کے مطابق خواجہ شیراز میجر (ر) شاہد ناصر

کے بیٹے اور نامور ادارکارہ بشریٰ انصاری کے بھانجے تھے۔جاں بحق پیراگلائیڈر کے قریبی دوست کا کہنا تھا کہ خواجہ شیراز گزشتہ 10 برس سے پیراگلائیڈنگ سے منسلک تھے اور وہ ایڈونچر ٹریول پاکستان کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو تھے، لاہور میں قائم یہ کمپنی خاص کر کوہ پیمائی کے حوالے سے مہمات اور ٹور آپریٹر کے طور پر کام کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ خواجہ شیراز سیاحوں کو مہم جوئی کے لیے چترال اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں لاتے تھے۔علاوہ ازیں ہندوکش پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن نے خواجہ شیراز ناصر کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…