ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

کھیل کےمیدان کے بعد شعیب اختر نے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

datetime 20  جولائی  2019 |

راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے صرف 28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی

جانب سے گولڈن بٹن ملا، آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار۔انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اس ’گولڈن بٹن‘ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ چند روز پہلے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا جس نے سب سے بڑے یوٹیوبر پیوڈی پائے کا ریکارڈ توڑا اور اتنے کم دنوں میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…