کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ کو64رنز سے شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  منگل‬‮ 25 جون‬‮ 2019  |  23:05

لارڈز (آ ن لائن)آئی سی ئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو64زنز سے ہرا کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔کرکٹ کے ’گھر‘ لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کے ابتدائی بلے بازوں نے ناموافق موسمی حالات میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بائیس اوور زمیں بغیر کسی نقصان کے 122 بنائےلیکن انگلینڈ نے اگلے اٹھائیس اورز میں عمدہ بولنگ کی۔ آسٹریلیا کی پہلی


وکٹ وارنر 53 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن آنے والے عثمان خواجہ صرف 23 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے تاہم آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے شانداز کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کی، ایرون فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلوی بلے بازوں کو زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہنے دیا، آ سٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیرے نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم اسمتھ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ الیکس کیرے نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔ انگلش بولرز نے اننگز کے آخری 15 اوورز میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت آ سٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز ہی بناسکی۔ آسٹریلیا کے 286 رنز کے جواب میں ہوم ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آ سٹریلیا کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنیانگلش بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی، پیسربہرینڈرف اور مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا د۷یے، رواں ورلڈکپ میں ریکارڈ ہدف دینے والی انگلش ٹیم کے 6 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ فاسٹ بولربہرینڈرف نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ونس کو صفر پر بولڈ کر دیا جب کہ 15 کے مجموعے پر جوئے روٹ کو مچل اسٹارک نے چلتا کیا، 26 کے مجموعیاسکور پر کپتان مورگن کو بھی اسٹارک نے پویلین کی راہ دکھا دی، وہ صرف 4 رنز ہی بنا سکے، جس کے بعد بیرسٹو بھی 27 رنز پر کیچ ا?ؤٹ ہوگئے، 53 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد بین اسٹوکس اور بٹلر نے پانچویں وکٹ پر 71 رنز جوڑے تاہم بٹلر 25 رنز بنا کر بین اسٹوکس کا ساتھ چھوڑ گئے اور یوں 124 کے مجموعے پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کی تمام امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ایک اینڈ پر ڈٹے ہوئے بین اسٹوکس 89 رنز پر بولڈ ہوگئے، ان کے آؤٹ ہوتے ہیںوکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرس ووکس 26، معین علی 6،عبدالرشید 25 اور ا?رچر ایک رنز بنا کر پؤٹ ہوئے۔ پسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرین ڈوف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے 4 اور اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کو ہرانے کے بعد آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ میچ نہ صرف انگلینڈ بلکہ پاکستانی ٹیم کے لیے بھیانتہائی اہمیت کا حامل تھا، انگلینڈ کی ہار کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں، انگلینڈ کے8 پوائنٹس ہیں اور ایونٹ میں 2میچز باقی ہیں، انگلینڈ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے انگلینڈ کودونوں میچز جیتنا ہوں گے۔پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بقیہ تینوں میچز جیتنے ہوں گے اگر پاکستان تینوں میچز جیتاتو انگلینڈ کی ایک اور شکست کا فائدہ پاکستان کو ہوگا، سری لنکا اور بنگلادیش بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔جبکہ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنے ہیں، انگلینڈ کو انڈیا اور نیوزی لینڈ سے میچ کھیلنے ہیں۔

loading...