پاک بھارت میچ،آفیشل بھارتی نشریاتی ادارے کو بڑے نقصان کا اندیشہ،میچ پر 40 بڑی کمپنیوں کا بھاری مال لگا ہوا ہے، حیرت انگیز انکشافات

15  جون‬‮  2019

مانچسٹر( آن لائن)ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا بھی اگر بارش کی نذر ہو گیا تو اس سے مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں اور سپانسرز کو بھاری مالی نقصان سہنا پڑے گا۔ورلڈ کپ کے 4 میچز بارش کی نذر ہونے کے بعد پاک بھارت میچ کے بھی بارش سے متاثر ہونے کے

امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں، شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ میچ سے جڑے دیگر لوگ بھی میچ کے ممکن ہوجانے کے لیے پر امید ہیں کیوں کہ اس سے قبل بارش کی نذر ہونیوالے میچز میں نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا بمقابلہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقا شامل ہیں۔کاروباری نقطہ نظر سے دیکھیں تو پاک بھارت میچ کی منسوخی کے بعد بڑے بڑے غیر ملکی سپانسرز کے پیسے ڈوبنے کے خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔روایتی حریفوں کا یہ مقابلہ دنیا بھر میں ایونٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا میچ تصور کیا جا رہا ہے جس میں 40 بڑی اشتہاری کمپنیوں کا بھاری مال لگا ہوا ہے، ان کمپنیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کا یہ نادرموقع ہے۔ورلڈ کپ میچز نشر کرنیوالے سرکاری نشریاتی ادارے سٹار سپورٹس کوکل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونیوالے پاک بھارت ٹاکرے سے بے پناہ مالی فوائد ملنے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو مانچسٹر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، اگر اس میچ پر بارش کا پانی پھر گیا تو سارے کاروبار پر بھی پانی پھر جائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…