جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے رات گئے حتمی اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)خراب موسم اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیت کے سبب ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ لاہور میں اسموگ اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیات رواں سال ویسٹ انڈین ٹیم کے دور پاکستان کی راہ میں حائل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی اور

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نومبر میں دورے پر اتفاق کیا تھا لیکن اسموگ اور دیگر وجوہات کے سبب دونوں بورڈ سیریز کیلئے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں تھے تاہم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن تک سیریز کا انعقاد ممکن نہ تھا جس کا اختتام مارچ 2018 میں ہو گا۔آفیشل نے واضح کیا کہ ویسٹ انڈین نومبر کے آخر میں بھی آ سکتی تھی لیکن پی سی بی اس طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا تھا کیونکہ اسموگ کی وجہ سے ان کنڈیشنز میں آئی سی سی میچ ریفری میچز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے اور محکمہ موسمیات نے بھی واضح نہیں کیا کہ آخر اسموگ کب تک جاری رہے گی لہٰذا باہمی مشاورت اور رضامندی سے فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال سیریز کو ملتوی کردیا جائے اور اسے آئندہ سال قبل از وقت نعقد کرانے کی کوشش کی جائے۔ذرائع کے مطابق چند ویسٹ انڈین نے بھی دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ویسٹ انڈین کرکٹ ایسوسی ایشن بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو شیڈول ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ذرائع نے تصدیق کی کہ ویسٹ انڈین بورڈ چاہتا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھی 2018 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے یا پھر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں ہونے والی مجوزہ سیریز کا منافع برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…