مسلسل 3 سال سے لوگوں کی خفیہ امداد کرنے والا شخص معمہ بن گیا!!

31  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوریگون میں گزشتہ 3 برس سے ایک نامعلوم مخیر فرد مختلف جگہوں اور سامان میں 100 ڈالر کے تازہ نوٹ چھپا کر لوگوں کی مدد کررہا ہے اور اب بہت سے لوگوں نے بھی خیر کے اس کام میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق پورے شہر میں ہرجگہ ایسے نوٹ پائے گئے ہیں اور اندازاً اب تک 50 ہزار ڈالر سے زائد کینوٹ ہزاروں افراد کو ملے ہیں۔ مئی 2013 میں سیلم کے بعض اسٹور کی اشیا میں 100 ڈالر کے نوٹ ملنا شروع ہوئے تھے اس کے بعد بہت سے لوگوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ رقم انہوں نے غریب صارفین کے لیے خود دی ہے لیکن اس کے بعد اصل شخص نے 100 ڈالر کے نوٹ پر دستخط کرکے ڈالنا شروع کردیئے تاہم بہت بھاگ دوڑ کے باوجود بھی اصل شخص سامنے نہ آسکا اور اس نے کہا کہ اچھا ہوگا کہ دوسرے لوگ بھی اگے بڑھ کر ایسی مثالیں قائم کریں جس کے بعد معاملہ مزید پراسرار ہوگیا۔
ایک خاتون صحافی نے اس معمے پر کام شروع کیا تو معلوم ہوا کہ گزشتہ تین برس میں ’’بینی‘‘ کی عرفیت والے کسی شخص نے 100 ڈالر کے نوٹ چھپا کر پہنچانا شروع کیے، اب تک 26 مختلف ڈپارٹمینٹل اسٹورز، 8 تہواروں اور مواقع اور چند علاقوں میں یہ نوٹ چھپاکر دیئے گئے ہیں جب کہ حیرت انگیز طور پر یہ خیرات مستحق لوگوں تک پہنچتی ہے جس سے وہ بچوں کے لیے دوائیں اور خوراک خریدتے ہیں، ان میں اکثر بے گھر افراد بھی ہوتے ہیں۔ نصف لوگوں نے یہ بھی کہا کہ رقم ملنے کے بعد انہوں نے اسے آگے بڑھا کر دوسروں کی مدد کی ہے جو خیراتی اداروں اور ضرورت مند اجنبیوں کی دی گئی ہے، اس طرح یہ جذبہ دیگر لوگوں میں بھی پروان چڑھ رہا ہے۔ اب پورے سیلم میں بینی کے نوٹوں کا چرچا ہے اور جسے رقم یہ ملتی ہے اسے بینیڈ کہا جاتا ہے۔ عموماً نوٹ لپیٹ کر کھانے کے ڈبوں اور پیمپرز میں رکھے جاتے ہیں، ان میں سے فریڈ میئر اسٹور بہت مشہور ہے جہاں اب تک 100 ڈالر کے 156 نوٹ مل چکے ہیں ۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…