ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

ابھرتا ہوا پاکستان

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج کل پوری دنیا میں ویب سائٹس کا راج ہے۔ ویب سائٹس کے کام نے جہاں لوگوں کو سہولت مہیا کی ہے ‘ وہیں انہوں نے اب ایک کاروبار کی شکل بھی اختیار کر لی ہے ۔ پاکستان جیسی تیسری دنیا کے ملک میں بھی مختلف ویب سائٹس نہ صرف کامیابی سے چل رہی ہیں ‘ بلکہ ان کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو روزگار بھی ملا ہے اور یہ پاکستان میں ٹیکس بھی ادا کرتی ہیں‘ وہ ٹیکس جو پاکستان میں بڑے کاروباری حضرات ادا نہیں کرتے ہیں‘ یہ ویب سائٹس ادا کرتی ہیں۔ ویب سائٹس کے بعد دوسری اہم چیز سمارٹ فونز ہیں۔ انہوں نے بھی موبائل کے استعمال کے تصور کو تبدیل کر دیا ہے ۔ ویب سائٹس بھی اپنے صارفین کی ضرورت اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ بناتی ہیں۔ ذیل میں پاکستان کی چند اہم ویب سائٹس کا ذکر موجود ہے جنہوں نے پاکستان میں تبدیلی برپا کی ہے ۔
آپ زمین ڈاٹ کام کی مثال لیجئے، زمین ڈاٹ کام) (zameen.comپاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے ۔ یہ ویب سائٹ اس وقت بنائی گئی تھی جب ڈی ایس ایل کا پاکستان میں وجودتک نہیں تھا اور ڈائل اپ کے ساتھ صارفین انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوتے تھے۔یہ ایک مختصر سے کمرے سے شروع ہوئی اور آج لاہور کی ایک مصروف شاہراہ پر اپنے دفاتر کے ساتھ موجود ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کے ریجنل دفاتر ملک بھر قائم ہیں اور چند سال پہلے اس نے اپنی موبائل فون ایپلیکشین بھی ڈویلپ کرکے صارفین کیلئے مہیا کر دی ہے ۔ یہ ایک انوکھی ویب سائٹ ہے جو کہ پراپرٹی کو اخبارات اور اشتہارات سے اٹھا کر انٹرنیٹ پر لے گئی اور آج یہ نہ صرف پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے بلکہ اس نے اپنا دائرہ کار پاکستان سے باہر بھی پھیلاناشر وع کر دیا ہے ۔ اس ویب سائٹ نے پاکستان کے بڑے پراپرٹی ایکسپو کامیابی سے منعقد کروائے ہیں‘ جن میں پاکستان بھر سے سینکڑوں پراپرٹی ڈویلپرز اور بلڈرز نے حصہ لیا ۔
پاک وہیلز ڈاٹ کام(PakWheels.com) گاڑیوں کی خرید و فروخت کی ایک بڑی ویب سائٹ ہے۔ اس کے پیچھے بھی پاکستانی دماغ کار فرما تھے اور انہوں نے بھی گاڑیوں کے اشتہارات کو اخبارات سے نکال کر ویب سائٹ تک پہنچا دیا اور آج ہزاروں لوگ سے سے مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ ویب سائٹ بھی بہت سے ایکسپو کامیابی سے منعقد کروا چکی ہے ۔آٹو جنی(Auto Genie) بھی ایک اہم ویب سائٹ ہے اور پاکستان کے بڑے شہروں میں ایسی خدما ت کی کمی عرصہ دراز سے محسوس کی جا رہی تھی ۔ آٹو جنی کے نام سے موجود یہ ویب سائٹ گاڑیو ں کیلئے مکینک کی طرح سے خدمات فراہم کرتی ہے ۔ اس کا سب سے بڑا یہ فائدہ ہے کہ اگر کہیں بھی گاڑی خراب ہو گئی ہے اور چلنے سے انکاری ہے تو آ پ ایک کال کے ذریعے سے اُن کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں اور اس طرح سے آپ بہت سی مشکلوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ اسی طرح سے گھر ہو یا پھر دفتر ہو‘ آپ کی گاڑی کہیں سے بھی مکینک کی خدمات حاصل لے سکتی ہے ۔
پاکستان میں اس وقت سینکڑوں ویب سائٹ کام کر رہی ہیں۔ یہ ایک کمرے پر بھی مشتمل ہیں اور مکمل فلورز کے دفاتر پر بھی موجود ہیں۔یہ ہیں وہ روشن رُخ جو ہمیں دنیاکو دکھانے ہیں ۔ہمیں ہی دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان میں علم پنپتا ہے ‘ پاکستان میں مثبت اچھوتے خیالات ہوتے ہی‘ جن کی دنیا تائد کرتی ہے‘ پاکستان میں ایک آواز چولستان میں سکول کھلواتی ہے اور مختلف آئیڈیاز پاکستان میں ویب سائٹس کے دفاتر کھول دیتے ہیںجن سے نہ صرف معاشرے کی بیروزگاری میں کمی ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں کو مصروفیت ملتی ہے اور وہ معاشرے کا ر آمد فرد بنتے ہیں‘ وہ روزگار پر لگ کے اپنے گھر والوں کا سہارا بنتے ہیں۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو ہمارے پاس صرف سسٹم کو سنبھالنے والے ایک لیڈر کی کمی ہے‘ ورنہ پاکستان بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ناجانے کیوں عالمی میڈیا کو مثبت چہرے نظر نہیں آتے ہیں۔ #



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…