اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پشاور: صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بندکر دئیے گئے، ہسپتالوں میں عارضی پابندی لگا دی

datetime 20  اپریل‬‮  2023

پشاور (این این آئی)پشاور میں انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند کر دئیے ہیں اور ہسپتالوں میں داخلوں پر عارضی پابندی لگادی ہے۔انشورنس کمپنی کی جانب سے پینل ہسپتالوں اور متعلقہ حکام کو خط بھی لکھ دیے گئے ہیں جس میں کہا گیا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت داخلوں پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے، 20 اپریل سے پینل پر موجود ہسپتالوں میں تاحکم ثانی نئے داخلے بند ہوں گے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ہیلتھ فیسلیٹیٹرز، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز کلیم کی تیاری کیلئے موجود ہوں گے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبائی حکومت پر انشورنس کمپنی کے 14 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی کیلئے متعدد نوٹسز موصول ہو چکے ہیں۔نگران مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر عابد جمیل نے بتایا کہ انشورنس کمپنی کو بقایاجات کی ادائیگی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے رواں ماہ انشورنس کمپنی کو ادائیگی ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…