ملک میں مہنگائی 44فیصد سے تجاوز ، گردشی قرضوں میں 419ارب روپے کا اضافہ ہوگیا،تہلکہ خیز دعویٰ

8  اپریل‬‮  2023

لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 44.49سے تجاوز کر چکی ہے ، ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں ،پہلے پی ٹی آئی اور اب پی ڈی ایم کی حکومت نے 22کروڑ عوام کو دکھ

اور تکلیف پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ کے دورا ن گردشی قرضوں میں 419ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ، رواں سال کے آغاز میں قرضہ 2,253ٹریلین روپے تھا جو اب 2,67ٹریلین سے بڑھ چکا ہے ۔ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکمران 22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں ۔ مافیا نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں ۔ کسانوں اور برآمدی شعبوں کے لئے سبسڈی ختم کرنے سے جہاں ایک طرف غریب کاشتکار وں کی کمر ٹوٹ جائے گی وہاں دوسری جانب انڈسٹریز بھی تباہ ہو جائے گی ۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں مرتب نہ کریں جن سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہو ۔ عوام کے آمدن کے ذرایعے مخدوش اور اخراجات کا گراف آسمان سے باتیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ناکام حکومتوں کی بدولت غربت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 116ممالک کی فہرست میں اس وقت 92ویں نمبر پر ہے۔کرپٹ اور نا اہلوں کا ٹولہ ہے جو بر سر اقتدار آگیا ہے ،ان ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی ۔عوام عملا بدحال ہو چکے ہیں۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ

اداروں کو آپس میں ٹکرائو ، ملکی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔ملک سیاسی و آئینی بحران کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔تمام اداروں کو آئینی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ۔حالات کو افہام و تفہیم کے ساتھ قابو کرنے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلاسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…