ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، اسد عمر کا دعویٰ

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے شرط رکھی کہ عمران خان مذاکرات کیلئے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی انڈر ٹیکنگ ہونی چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس اہم بات کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں ایک لائحہ عمل پر اتفاق رائے کریں۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آزادانہ ماحول کا کہہ رہے ہیں، اْن کی یہ مثبت بات ہے کہ سب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عدالت کے ریکارڈ پر ایسی چیزیں آنی چاہئیں جس کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سیاستدان نہیں، ان کا کام آئین پر عمل کروانا ہے، یہی چیف جسٹس تھے جن کے فیصلہ پر تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…