پاکستان کا ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پرکھیلنے کا امکان

26  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کیلئے فارمولا تیار کیا گیا ہے اور اسی فارمولے کے تحت امکان ہیکہ قومی ٹیم ورلڈکپ کے میچز بھارت کے بجائے

دیگر ملکوں میں کھیلے۔دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے نیا فارمولا پیش کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت کے میچز کسی تیسرے ملک میں ہوں جب کہ باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اے سی سی جلد اس حوالے سے اعلان کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ کے فارمولے پر عمل ہوا تو پاکستان بھارت میں رواں سال نومبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا، کیونکہ اس فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان ٹیم بھی رواں برس ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔پی سی بی نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق اس فارمولے کے تحت ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلی جائیگی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…