معذرت چاہتی ہوں، آپ کی واپسی کا انتظار نہیں کرسکتی، کینسر میں مبتلا نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کا جذباتی پیغام

  اتوار‬‮ 26 مارچ‬‮ 2023  |  0:20

ممبئی (این این آئی)بھارتی سیاستدان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو کو اسٹیج 2 کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوت کور سدھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شوہر کے نام جذباتی نوٹ تحریر کیا، جس میں اپنی بیماری کا تذکر ہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ

میں آپ کی واپسی کا انتظار نہیں کرسکتی، دراصل مجھے اسٹیج 2 کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو جنہیں گزشتہ سال مئی میں 34سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہے اور وہ آج کل پٹیالہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔نوجوت کور سدھو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ ایسے جرم میں جیل گئے ہیں جو آپ نے کیا ہی نہیں، اس معاملے کے تمام لوگوں کو معاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر روز انتظار رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میری تکلیف آپ سے زیادہ ہے، ہمیشہ کی طرح آپ کے درد کو دور کرنے بانٹنے کی کوشش کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ نے یہ بھی لکھا کہ آپ کو انصاف دینے سے بار بار انکار کیا جارہا ہے، سچ طاقتور ہے لیکن وہ ہر بار آپ کا امتحان لے رہا ہے، شاید یہی کلیوگ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں معذرت چاہتی ہوں، آپ کی واپسی کا انتظار نہیں کرسکتی، مجھے اسٹیج 2 کا کینسر تشیخص ہوا ہے، اب آپریشن ہوگا، یہی خدا کا منصوبہ ہے، اس میں کسی کا قصور نہیں۔نوجوت سنگھ سدھو سابق کرکٹر ہونے کے ساتھ سیاسی شخصیت بھی ہیں، وہ اس کے علاوہ دی کپل شرما شو کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔انہیں شو سے پلوامہ حملے پر تبصرے پر ہونے والی تنقید کے باعث شو چھوڑنا پڑا تھا،ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی ہے۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎