پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں نئی حکمت عملی اپنالی

  ہفتہ‬‮ 18 مارچ‬‮ 2023  |  13:19

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ پی پی آئی)پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں نئی حکمت عملی اپنا لی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بجائے آئندہ سماعتوں پر ضامن کو عدالت پیش کرنےکے لیے درخواست تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم پنجوتھہ کا نام بطور ضامن عمران خان کی جانب سے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کے لیے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کے لیے زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں۔توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جا نب سے جا ری بیان کے مطابق ہفتے کے روز توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آ بادمیں 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس، ایف سی اور پنجاب پولیس کے چار ہزار جوان اور افسران جوڈیشل کمپلیکس تعینات کئے گئے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ملک اس طرح

خان شبیر حسن خان راولپنڈی کا مشہور کردار تھا‘ اس کا اصل نام شبیر حسن تھا‘ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا تھا‘ اس نے بعدازاں چھوٹے موٹے ٹھیکے لینا شروع کر دیے‘پیسے آئے تو کونسلر کا الیکشن لڑااور جیت گیا‘ کاری گر شخص تھا‘ وہ چند ماہ میں چیئرمین بھی بن گیا‘ ویسٹریج کے فوجی علاقے میں رہتا تھا‘ افسروں کے ....مزید پڑھئے‎