اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا

28  فروری‬‮  2023

عمان(این این آئی)اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اسرائیل آئندہ 6ماہ تک کسی بھی نئی بستی کی آبادکای کی منظوری نہیں دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے میں یہ طے بھی پایا کہ 4 ماہ کے لیے کسی بھی نئے سیٹلمنٹ یونٹس کے قیام پر بات چیت نہیں ہوگی جب کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں

کی تعمیر کو چھ ماہ کے لیے روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اردن میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل اور فلسطینی حکام نے ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کو کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد کا عہد بھی کیا اور رمضان میں ہونے والی ممکنہ کشیدگی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ ماہ رمضان میں دنیا بھر سے مسلمان بڑی تعداد میں عبادت کے لیے مسجد اقصی آتے ہیں اس لیے آخری عشرے میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی ہوتی ہے تاہم انتہاپسند یہودی اس پابندی کو تسلیم نہیں کرتے اور مسجد میں داخل ہوجاتے ہیں جس سے کشیدگی اور تناو میں اضافہ ہوجا تا ہے۔مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ میزبان ملک اردن نے مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر ان مفاہمتوں کو دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے اور گہرا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین نے یکساں طور پر ایک مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں بہت کچھ کرنا ہے جس کے لیے فریقین نے اگلے ماہ دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

تاہم حماس نے فلسطین اتھارٹی کے اسرائیل سے معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ بے ثمر ثابت ہوگا۔ اس معاہدے سے خطے کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کی حکمراں جماعت فتح نے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے درد اور قتل عام کے باوجود عقبہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ خونریزی کو ختم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ جو مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے نگراں بھی ہیں نے فوری طور پر کہا کہ وہ بستیوں کی تعمیر کو منجمد کرنے کے کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے۔بیزالیل اسموٹریچ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اردن میں کیا بات ہوئی لیکن ایک چیز جو میں جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ بستیوں کی تعمیر اور ترقی کا کام ایک دن کے لیے بھی نہیں روکے گا۔ادھر وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بھی ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے نزدیک اسرائیل اور فلسطین کے حکام کی ملاقات اور معاہدے پر اتفاق کو مستحکم امن کا نقطہ آغاز تسلیم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…