پاکستان کو انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 340 تجاویز موصول

2  فروری‬‮  2023

جنیوا(این این آئی)پاکستان کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے چوتھی متواتر رپورٹ میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے 340 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت آئندہ اجلاس میں ان تجاویز کا جائزہ لے گی جس کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔

جنیوا میں قائم ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ آن یونیورسل پیریڈک ریویو کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے دستیاب مسودے کے مطابق اس رپورٹ میں شامل تمام نتائج یا تجاویز متعلقہ ریاست کی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں، ورکنگ گروپ کی جانب سے ان کی مجموعی طور پر توثیق نہیں کی جانی چاہیے۔پورٹ میں کہا گیا کہ ان تجاویز پر پاکستان کے ردعمل کو انسانی حقوق کونسل کے 53ویں اجلاس میں منظور کی جانے والی نتائج کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔انسانی حقوق کونسل نے ارجنٹائن، گیمبیا اور نیپال کو پاکستان کے جائزے میں سہولت کے لیے نمائندہ گروپ (ٹرائیکا) کے طور پر منتخب کیا۔انگولا، بیلجیم، جرمنی، لیچٹینسٹائن، پاناما، پرتگال کے ذریعہ پیشگی تیار کردہ سوالات کی فہرست (جسے گروپ آف فرینڈز کی جانب سے عمل درآمد، رپورٹنگ اور فالو اپ کے قومی طریقہ کار کے تحت تیار کیا گیا) کو سلووینیا، اسپین، سویڈن، برطانیہ، شمالی آئرلینڈ اور امریکا کی جانب سے نمائندہ گروپ (ٹرائیکا) کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا۔

انٹرایکٹو ڈائیلاگ کے دوران 122 وفود نے بیانات دیے، کینیڈا نے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے اور انہیں اپنے ووٹ ڈالتے وقت تشدد اور حق رائے دہی سے محروم ہونے سے بچانے کے لیے ایک پائیدار پالیسی وضع کرنے کی تجویز پیش کی۔متعدد ممالک نے جبری گمشدگی سے شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی کنونشن کی توثیق اور اسے ملکی قانون میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

لکسمبرگ نے سزائے موت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی اور سزائے موت کے خاتمے کے حوالے سے شہری اور سیاسی حقوق کے عالمی معاہدے کے دوسرے اختیاری پروٹوکول کی توثیق کی۔پولینڈ نے عالمی انسانی حقوق کے قانون کے مطابق مذہب یا عقیدے کی آزادی کا مکمل احترام کرنے، مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے خلاف امتیازی سلوک کرنے والی قانونی دفعات کو منسوخ کرنے پر زور دیا۔

آسٹریلیا نے صحافیوں پر غیر ضروری پابندیوں سے بچنے اور ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے ’پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ‘ میں ترمیم سمیت اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…