جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش جبکہ بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر میں بعض مقا مات پر درمیانی سے تیز بارش /برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر،مری اورچلاس میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کالام 12، پٹن07، مالم جبہ 06، پاراچنار ،دیر(اپر)04، میر کھا نی03،دروش، چترال01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد (سٹی ، ائر پورٹ 03) ، راولاکوٹ 03، پنجاب: مری01 اور گلگت بلتستان میں چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران برف باری بھی ہوئی ، کالام 06، پاراچنار 05، مالم جبہ02، دیر 01 اور مری میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 13 ، قلات منفی 08 ،گوپس ، مالم جبہ منفی 07، کالام، کوئٹہ منفی 06،ہنزہ منفی 05،اسکردو،استور،ژوب،دالبندین اوربگروٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…