جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نبی کریم ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر 28 اگست 2026 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ جمعہ 28 اگست کو ملک بھر میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تعطیل ہوگی۔

جن ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، انہیں 28 اگست سے 30 اگست تک مسلسل تین روز آرام کا موقع ملے گا۔

پاکستان میں ربیع الاول کے چاند کی متوقع تاریخ

ادھر محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 13 اگست کی شام نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یکم ربیع الاول ہفتہ 15 اگست کو ہوسکتا ہے، جبکہ 12 ربیع الاول بدھ 26 اگست کو آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تاہم ربیع الاول کے آغاز اور عید میلادالنبی ﷺ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ چاند کی شرعی رویت کے بعد مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

پاکستان میں سرکاری تعطیل 25 اگست کو

حکومت پاکستان کی جانب سے 2026 کی سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر منگل 25 اگست کو سرکاری تعطیل مقرر کی گئی ہے۔

حتمی تاریخ کے حوالے سے تاہم مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔

اگست میں تین روزہ تعطیلات کا موقع

اگست 2026 میں پاکستانی شہریوں کو متعدد تعطیلات میسر آنے کی توقع ہے۔ ماہِ اگست میں یومِ آزادی سمیت دو وفاقی تعطیلات اور ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے کے باعث مجموعی طور پر کئی چھٹیوں کا موقع بن رہا ہے۔

یومِ آزادی پاکستان 14 اگست بروز جمعہ منایا جائے گا، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملنے کا امکان ہے، جس سے وہ تقریبات، تفریح یا خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…