پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ق لیگ سے بے دخلی؟ چوہدری شجاعت نے بڑا بیان دیدیا

  جمعرات‬‮ 19 جنوری‬‮ 2023  |  16:43

لاہو ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

فوری انتخابات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرمل بیٹھ کر فیصلے کریں، معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو (ق)لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ۔ نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویزالٰہی اور دیگر کو شوکاز نوٹسز صرف ان کے غلط اقدام کو روکنے کیلئے کئے ،چاہتا ہوں کہ پرویزالٰہیمسلم لیگ (ق)ہی میں رہیں، میرے اورپرویزالٰہی کے درمیان سارا معاملہ اراکین پنجاب اسمبلی سے متعلق خط سے خراب ہوا، پرویزالٰہی نے بہت کہا کہ خط واپس لے لیں لیکن میں نے کہا یہ ناممکن ہے، بات اس حد تک پہنچ گئی کہ گھر کے اندر تقسیم کے لئے ایک دیوار بنالی جائے، میں نے کہا کہ ایسے دیوار تو نہیں بننے دوں گا، دیوار بنانے کا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

نفرت کے بیوپاری

میں نے واپسی پر طارق فاطمی صاحب سے پوچھا ’’کیا ہم واقعی ایران اور سعودی عرب کو اکٹھا بٹھا لیں گے‘‘ طارق فاطمی سنجیدہ انسان اور گہرے سفارت کار ہیں‘ یہ زیادہ ہنستے مسکراتے نہیں ہیں لیکن اس دن یہ بھی ہنس پڑے اور آہستہ آواز میں بولے‘ مجھ سے یہ سوال کل میاں نواز شریف نے بھی پوچھا تھا‘ ....مزید پڑھئے‎