بلوچستان میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید

  اتوار‬‮ 25 دسمبر‬‮ 2022  |  20:15

راولپنڈی/کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دشمن عناصرکی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کوسبوتاڑ نہیں کرسکتیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎