پرویزالہیٰ اسمبلی کی تحلیل اور ارکان کے استعفے روکنے کیلئےسرگرم، تحریک انصاف کے ارکان کی بھی حمایت حاصل ہونے کا انکشاف

7  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد مسلسل تذبذب کا شکار ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ارکان کے استعفے روکنے کیلئےسرگرم ہیں جبکہ

اِس مقصد کیلئے چوہدری پرویزالہیٰ کو کچھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی حمایت بھی حاصل ہے۔دوسری جانب عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں کو ٹاسک دیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے منایا جائے۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف خود بھی تذبذب کا شکار ہیں اور زمان پارک میں میں پے درپے اجلاسوں کے باجود کوئی فیصلہ ہو نہیں پارہا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں، ملاقات کے لیے پیغام اہم شخصیت نے پہنچا دیا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…