محمد اسلم رئیسانی سمیت مو ثر ترین شخصیات کی اہم سیاسی جماعت میں شمولیت

6  دسمبر‬‮  2022

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکر ٹری وسینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ نواب محمد اسلم رئیسانی سمیت مو ثر ترین شخصیات کی جمعیت علماء اسلام میں شمو لیت کے بعد پارٹی ایک مضبو ط اور طاقتور جماعت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گی ، عمران خان مسلسل چار سال تک قوم سے جھوٹ بولتے رہے ، مہنگائی کی شرح میں اضافہ عمران خان کے دور میں ہوا ،

آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کا پورے ملک بلخصو ص بلو چستان میں اہم کردار ہوگا، مولانا فضل الرحمن چار روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ۔ یہ بات انہوں نے وفا قی وزیر مولانا عبد الواسع ، اراکین قومی اسمبلی آغا محمود شاہ ، مولوی صلا ح الدین ،سابق صوبائی وزیر عین اللہ شمس سر دار ظفر آغا اور دلاور کاکڑکے ہمراہ صوبائی سیکر ٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی جمعیت علماء اسلام میں شمو لیت اختیار کر نے جا رہے ہیں ،ورکن کنوشن کے موقع پر 8دسمبر کو پشتون اور بلوچ قوم کے ممتاز شخصیات بھی پارٹی میں شمولیت اختیا ر کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں بڑ ی تعداد میں معتبر شخصیات کی جمعیت علماء اسلام میںشمولیت سے بلو چستان میں ایک مضبو ط اور طاقتور جماعت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گی ، پہلے سے بلو چستان میںجمعیت علماء اسلام سب سے بڑی سیا سی، دینی قوت ہے لیکن ماضی میںجمعیت کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہاوہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں ہے ہماری مایو سی کی طرف لے کر جا نے کے لئے طاقتوں نے بہت سے کوششیں کیں لیکن اللہ تعالیٰ سے فضل کرام سے ہمارے نوجوانوں سے وابستہ کارکن مایوس ہو نے کے بجائے آگے بڑھتے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے قائد نے 2018کے انتخابات کو پہلے دن سے ہی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جعلی انتخابات ہیں اور منصوبے کے تحت عمران خان کو قوم کو مسلط کر نے کو کوشش کی گئی ہے ، قائد مولانا فضل الرحمن نے کو کچھ کہا وہ لفظ بلفظ صحیح ثابت ہوا

اور فارن فنڈنگ نیٹو نے تمام چھپے ہوئے رازوں کو فاش کر دیا ہے کہ عمران خان کو لانے میں بھارت نے بھی اہم کر دار ادا کیا اسرائیل اورامریکہ کی ملٹی نیشن کمپنیوں نے بھی فنڈ نگ کی ۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی امریکہ میںصدر کا انتخاب ہوتا ہے کہ توہ پہلے ملٹی نیشن کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہے پھر وہی صدر منتخب ہوتا ہے جسے ملٹی نیشن کمپنیاں فنڈنگ کر تی ہیں ویسے ہی

عمران خان کو بھی فنڈنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اسٹیبلشمنٹ اور انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ سمیت بڑی طاقتوں نے مل کر عمران خان کو قوم پر مسلط کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد مولانا فضل الرحمن کو ہروایا گیا لیکن اب ہماری ایک ایک بات درست ثابت ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام پہلے بھی بلو چستان میں بڑی طاقت تھی اور اب ایک بار پھر معتبر شخصیات کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت سے طاقت میںمزید اضافہ ہوگا اور آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کا پورے ملک بلخصو ص بلو چستان میں اہم کردار ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان 4سال قوم پر مسلط رہے بڑے دعوے کر تے تھے ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کروں گا 50لاکھ لوگوں کے لئے گھر تعمیر کروں اور ڈالر کو 60روپے تک لے آئیں گے اور پاکستان میں صنعتوں اور سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا لیکن چار میں انکی کوشش رہی کہ پاکستان معاشی طورپر تباہ ہو جائے ،سی پیک کا دھرم برم کر دیا ۔

انہوں نے کہاکہ ایک ان کیمرہ بریفنگ کے دوران میں نے جنرل باجوہ کو کہا آپ نے ایک ناہل شخص کو مسلط کیا جس میں صلاحیت ہی نہیں ہے عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے عمران خان نے پاکستان کے دستوں کو ناراض کر دیا ہے اور نیا بیانیہ دیا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں جب ہم نے مارچ کئے تھے کہ جعلی اسمبلیاں ہیں تو کیا عمران خان ماننے کے لئے تیار تھے ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات کے لئے 6سے 8ماہ رہ گئے ہیں اگر اب اسمبلیاں تحلیل کردیں گے تو الیکشن کیسے کروائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں اسمبلیاں اپنی آئینی مدد پوری کر کے نئے انتخابات کروائے4سے8ماہ قومی حکومت کو بھی دینے چاہیے

ہماری کوشش ہے کہ معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن آج کوئٹہ پہنچیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ زبردستی ہماری قیادت کو ہراکر ایک شخص کو قوم پر مسلط کیا گیا،

ہم وزیراعظم اور سینیٹ کے الیکشن کے حق میں نہیں تھے لیکن پی ڈی ایم شامل تمام دوستوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جہاں جہاں جیتیں وہاں انکی اپنی حکومت ہے پوری انتظامیہ کو استعمال کیا گیا لیکن پھر بھی وہ کافی سیٹیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں،عمران خان کے دور میںہی مہنگائی آسمان کو پہنچی ہے ۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…