سابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں، مونس الہٰی کا دعویٰ

2  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق )میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے

صاحبزادے مونس الہٰی نے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کے معاملے پر کھل کر اختلاف کا اظہار کر دیا۔مونس الہٰی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ کے خلاف موجودہ مہم غلط ہے ، جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا بلکہ انہوں نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی مجھ سے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنرل باجوہ عدم اعتماد کا حصہ ہوتے تو ہمیں کیوں اس طرف جانے کا کہتے ، جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کے لیے سب کچھ کیا اور اب جب وہ چلے گئے ہیں تو پی ٹی آئی والے ان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، ان کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں، یہ اچھی بات نہیں ہے، جنرل باجوہ نے تو دریاؤں کا رْخ موڑ دیا تھا۔اس کے علاوہ مونس الٰہی نے کہا کہ عدالتیں غیر جانبدار ہیں، پنجاب حکومت کے معاملات میں بھی اسٹیبلشمنٹ کوئی مداخلت نہیں کر رہی،نہ ہی عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ، ہم نے پی ٹی آئی سے یہ تک کہا کہ ایف آئی آر کاٹنے کے لیے کوئی بھی اپنا پولیس والا دے دیں جو ایف آئی آر کاٹ لے تو انہوں نے ایسا پولیس والا دیا ہی نہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…