حکومت پاکستان کا شہریوں کو اقساط پر سمارٹ فونز فراہم کرنے کا نیا پروگرام

23  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)اسمارٹ فون فار آل کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے آسان اقساط پر موبائل فونز کا اجراء کر دیا گیا ،عالمی ادارے جی ایس ایم اے کے تعاون سے مقامی کمپنی قسط پے نے موبائل فونز اسکیم جاری کی گئی ۔اسمارٹ فون فار آل کے عنوان سے اسلام آباد کے

مقامی ہوٹل میں اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے وفاقی وزیر سید امین الحق، جی ایس ایم اے ایشای پیسیفیک کے سربراہ جولیئن گورمین نے خطاب کیا ۔ہیڈ آف پالیسی جینیٹ وائٹ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ ، قسط پے کے آصف جعفری ،یوفون، جاز، ٹیلی نار ، ایس سی او کے چیف ایگزیکٹیو بھی شریک تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسکیم کے تحت 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی فرد موبائل فون حاصل کرسکے گا۔امین الحق نے کہاکہ نہ کوئی ضمانت نہ کوئی طویل کاغذی کارروائی، شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول یقینی بنارہے، ابتدائی طور پر 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کے فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موبائل میں جدید سافٹ ویئر ہوگا عدم ادائیگی پر فون لاک، دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہوسکے گا۔ سید امین الحق نے کہاکہ اسکیم کا مقصد عام آدمی تک فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے، ملک کے کونے کونے تک کنکٹیویٹی سہولیات کیلئے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد پراجیکٹس جاری ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنکٹیویٹی کے ساتھ اسمارٹ فونز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اسکیم کا اجراء کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…