عمران خان نے امریکہ میں جوہری توانائی کے مخالف کو اپنا لابسٹ رکھا ہوا ہے،فارن فنڈنگ اورغیر قانونی پیسہ پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے استعمال کیا جارہاہے ،تہلکہ خیز دعویٰ

18  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اداروں پر تنقید کرتا ہے پھر ان سے معافیاں مانگتا ہے،امریکہ میں جوہری توانائی کے مخالف کو اپنا لابسٹ رکھا ہوا ہے،فارن فنڈنگ اورغیر قانونی پیسہ پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے استعمال کیا جارہاہے ، پی ٹی آئی کے کارکن ریاست اور اداروں

کے خلاف مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے ،حکومت نے گیس کے دو اضافی کارگوز کا انتظام کرلیا ، گذشتہ سال کی نسبت رواں سال موسم سرما میں گیس کی صورتحال بہتر ہوگی،سرکاری کمپنیاں عوام کو ایل پی جی سلنڈرز فروخت کریں گی، وزیراعظم توانائی کے شعبے میں خودکفالت کیلئے جلد بڑے پروگرام کا اعلان کریں گے۔ منگل کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق ایک بیان دیا ہے اور ان کا بیان عمران خان کی زبان تھی جس نے امریکی حکام سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں اور اسے سالانہ کروڑوں ڈالرکی ادائیگی کی جارہی ہے ، ڈیوڈ فینٹن جوہری پروگرام اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کا مخالف ہے ، عمران خان اور پی ٹی آئی نے آج تک فرم ہائر کرنے کی تردید نہیں کی ، پاکستان کاسابق وزیراعظم جس کے پاس ملک کے تمام راز ہیں وہ جیب سے یہ راز نکال کر جلسوں میں لہراتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے کہ یہ راز بتا دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ، اس کی قیادت اورملک کے خلاف ویڈیو، نیٹ فلیکس سے منسوب کرکے چلائی گئی ہے اس نے بھی اس ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہارکردیا ہے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملک ریاض ، عارف نقوی، کرکٹ کلب اورہندوستانی شہری کی طرف سے ملنے والے پیسے کہاں خرچ ہورہے ہیں ، ملک اورملک کے ایٹمی پروگرام کے خلاف سازش ہورہی ہے ،

اس سے پہلے شہدا کے خلاف بھی مہم چلائی گئی اور یہ مہم چلانے والے لوگوں نے بعد میں خود معافیاں مانگیں کہ ہمارے اوپر دبائو تھا ، انٹرنیشنل لابسٹ کو کروڑوں کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں اور باہر سے آنے والا پیسہ باہر جارہا ہے ، پی ٹی آئی کو میرا چیلنج ہے کہ وہ تردید کرے کہ ڈیوڈ فینٹن کو اپنا لابسٹ نہیں رکھا، غیرقانونی اور فارن فنڈنگ کے پیسے ویڈیو ز میں استعمال نہیں ہوئے ؟،

عمران خان فارن فنڈنگ پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ لانگ مارچ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، عمران خان بتائیں کہ وہ مارچ کس کے خلاف کررہے ہیں ، پی ٹی آئی کا مارچ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ، ریاست اوراداروں کے خلاف ہوگا، وہ اداروں پر تنقید بھی کرتا ہے اور ان سے معافی بھی مانگتا ہے، پی ٹی آئی کے کارکن بھی ریاست اور اداروں کے خلاف مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے ، عمران خان ریاست پر اپنی سیاست کو ترجیح دے رہا ہے ، ریاست کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے ،

یہ کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے ، آئی ایس پی آر، نیشنل سکیورٹی کمیٹی اور سکیورٹی اداروں نے کہہ دیا ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ، عمران خان کی آڈیو لیک میں بھی سامنے آگیا کہ سازش نہیں ہوئی ، ایسا شخص کسی اہم عہدے پر بیٹھنے کے قابل نہیں ہے جو کہتا ہو ملکی راز مجھ سے کھو گیا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں جب گیس سستی تھی تو خریداری کا معاہدہ نہیں کیا گیا ، 2 اور4 ڈالر کی ایل این جی اس وقت لے سکتے تھے آج40 ڈالر میں بھی دستیاب نہیں ہے، حکومت نے دو اضافی کارگوز کا انتظام کرلیا ہے ،

جنوری کیلئے پچھلے سال 9 کارگوز منگوائے گئے تھے ، رواں سال 10 کارگوز دستیاب ہونگے ، فروری کیلئے پچھلے سال 8 بحری جہاز منگوائے گئے تھے، رواں سال 9 بحری جہاز منگوائے جارہے ہیں، جنوری اور فروری 2023کیلئے ایک ایک اضافی کارگو کا انتظام کیا گیا ہے، پچھلے سال سردیو ں کی نسبت رواں سال سردیوں میں گیس کی صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل ، ایس ایس جی سی ، پارکو اورپی ایس او کو کہا گیا ہے کہ جتنی گیس کی قلت ہے ایل پی جی منگوائیں ،

ایس این جی پی ایل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کے سلنڈر فروخت کرے گی، ایس ایس جی سی 20 ہزار ٹن اضافی ایل پی جی منگوا رہی ہے ، سلنڈرز خریدے جارہے ہیں، گیس کی ترسیل کیلئے بائوزرز کا بھی انتظام کیا جارہا ہے، صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بھی گیس کے استعمال میں کفایت شعاری اپنائیں، بوائلرز اور ہیٹرزکا کم سے کم استعمال کیا جائے، کم گیس خرچ والے چولہے اور گیزر استعمال کئے جائیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں خودکفالت کیلئے ایک بڑا پروگرام تیارکرنے کا حکم دیا ہے جس کا وہ جلد اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…